لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر آج پراسیکیوشن سے میڈیکو لیگل تفصیلات اور اوپن ٹرائل کیلئے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی درخواست پر حکومت پنجاب سے بھی جواب طلب کرلیا‘درخواست گزار کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے موقف اپنایا کہ جناح ہائوس کے قریب گاڑیاں جلانے پر ایف آئی آر نمبر 103/23 تھانہ سرور روڈ میں درج ہے ،درخواست گزار سمیت دیگر کو جناح ہائوس کے قریب گاڑیاں جلانے کیس میں نامزد کیا گیا ہے ،پنجاب حکومت نے کیس کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کیس کے جیل ٹرائل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،آئین کے تحت اوپن ٹرائل ہر قیدی کا قانونی اور آئینی حق ہے ،عدالت کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کا حکم دے ،عدالت صحافیوں، سول سوسائٹی، وکلاء کو ٹرائل دیکھنے کی اجازت دے۔