ہائیکورٹ میں جدید سہولتوں سے آراستہ منی ہسپتال کا افتتاح  

Jul 31, 2024

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ میں افسران و سٹاف اور سائلین کے لئے بنیادی طبی امداد اور ایمرجنسی کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ منی ہسپتال کا افتتاح کر دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہمہ وقت ایمرجنسی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور بنیادی میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولیات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں۔ اس موقع پر جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس انوارالحق پنوں، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس انوار حسین بھی رجسٹرار ہائیکورٹ عبہر گل خان، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر ایڈیشنل رجسٹرار، شیخ محمد ندیم اور ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول محمد اسلم پنجوتھہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں