انسانی سمگلنگ حقوق کی سنگین خلاف ورزی عالمی چیلنج : ڈی جی ایف آئی اے

Jul 31, 2024

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے انسانی سمگلنگ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انسانی سمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ایک عالمی چیلنج ہے۔ بچوں کی ایک بڑی تعداد اس انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کا شکار ہے۔ انسانی سمگلرز ان بچوں کا استحصال کرتے ہوئے انہیں جبری مشقت اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ بچوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور قانونی فرض ہے۔

مزیدخبریں