نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی میں شادی کے لیے لڑکیوں کا مذہب تبدیل کرانے پر عمر قید کی سزا کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔ بی جے پی کے انتہا پسند رہنما یوگی ادتیا ناتھ کی زیر قیادت اترپردیش حکومت نے مبینہ ’لو جہاد‘ کے خلاف قانون سازی سخت کرنے کے لیے بل 2024‘ پیش کیا۔