اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) 22 جولائی کو وزارت داخلہ کی طرف سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد وقاص کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 22 جولائی کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ انویسٹی گیشن کے دوران یہ سامنے آیا کہ ریاست پاکستان اور اداروں کے خلاف سیاسی پارٹی سیکرٹریٹ میں ایک منظم سیل کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شامل تفتیش افراد روزانہ کی بنیادوں پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا ٹرینڈ چلاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم میں آئی جی اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹر سائبر کرائمز اور سی ٹی ڈبلیو، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس شامل ہیں۔ تفتیش کے دوران ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آ رہے ہیں۔
اسلام آباد ‘ وزارت داخلہ کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام شروع کر دیا
Jul 31, 2024