اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ واضح کرتا ہوں کوئی بیک ڈور ڈیل نہیں ہو رہی۔ حکومت نے شیڈول سے ہٹ کر اجلاس بلایا ہے اور ہمیں خدشات ہیں۔ حکومت آئین کی بنیادی روح کے خلاف قانون سازی چاہتی ہے۔ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے۔ کچھ غلط کرے گی تو شور شرابہ تو ہو گا۔ ہم اپنی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، واضح کرتا ہوں بیک ڈور ڈیل، رابطہ نہیں: حامد رضا
Jul 31, 2024