اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت انسانی حقوق کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ انسانی حقوق کے سات ادارے ہیں جن میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن، نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ، زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی، چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔ مزید برآں، اجلاس میں سماجی بہبود کے مراکز اور سال 2024-25 کے لیے وزارت کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی ارکان نے جیلوں میں قید خواتین کے لیے قانونی طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے پاس قانونی امداد سے مختلف مینڈیٹ ہے جو کہ وزارت کی ذمہ داری نہیں ہے۔ قانونی امداد سے متعلق درخواست دینے والے مستحق ا فراد کو قومی کمیشن برائے انسانی حقوق قانونی امداد فراہم کرتا ہے۔
سینٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس، وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ
Jul 31, 2024