اسلام آباد (وقائع نگار+ نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ وکلا صفائی نے دوسرے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمیر راتھر پر جرح مکمل کرلی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند
Jul 31, 2024