خود ساختہ انقلابی منتوں پر اتر آیا‘ فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے: مریم اورنگزیب 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خود ساختہ انقلابی ترلے منتوں پر اتر آیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ خود ساختہ انقلابی، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا  ہے، شہداء کے مجسمے توڑ کر، جی ایچ کیو اور ایئر بیس پہ حملے کر کے، کور کمانڈر کا گھر جلا کر فوج سے معافی مانگو مذاکرات نہیں۔ شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو، 9 مئی کا منظم منصوبہ، شہداء کی یادگاروں کی توہین، تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملہ تنقید نہیں ریاست پر حملہ ہوتا ہے۔ فاشسٹ کی بات صرف اور صرف اقتدار کے لیے ہوتی ہے اور اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے۔ سینیئر وزیر نے کہا کہ فاشسٹ سیاسی مخالف کو اذیت دینے کے لیے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے۔ فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو ‘‘میڈیا پریڈیٹر’’، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قرار دیا  گیا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن