راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ نے ضلع راولپنڈی کے18پٹواریوں کوقانونگو کے عہدے پر ترقی دینے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، نو ٹیفکیشن کے مطابق تحصیل راولپنڈی سے صفدر حسین، اسد خلیل، ظفر محمود، محمد منصور شہزاد، فرحت محمود، طاہر محمود ولد فدا حسین، تنویر حسین، طاہر محمود وڑائچ، انیس حیدر اور مظہر اقبال، تحصیل کہوٹہ سے احتشام انور اور رئیس الحسن، تحصیل گوجر خان سے شیخ حبیب الرحمان، بابر اشتیاق سجاد احمد اورذوالفقار احمد،تحصیل کلر سیداں سے عاشق حسین اور احسان اختر کو ترقی دی گئی ہے، جن کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر متعلقہ آفس رپورٹ کریں۔
ضلع راولپنڈی کے18پٹواریوں کی قانونگو کے عہدے پر ترقی
Jul 31, 2024