اسلام آباد (خبرنگار) گروتھ آف اسکاؤٹنگ کے لئے کمشنر فورم میں دی جانے والی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اسلام آباد بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کے اہم اجلاس میں سالانہ کیلنڈر اور ایکشن پلان کو بھی فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں سنئیر اسسٹنٹ صوبائی کمشنر نجم الدین قریشی ،ڈویڑنل کمشنر ڈاکٹر محمد افضل بابر ، رکن و میزبان زرفشاں عدنان، کوآرڈینیٹر زاہد محبوب ، رکن محمد افضل طاہر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسرعبد الستار گل شریک ہوئے۔ وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کو اسکاؤٹس سرگرمیوں کا ماڈل صوبہ بنایا جائے گا ۔ تمام تعلیمی اداروں میں اسکاؤٹ یونٹ قائم کرنے کا لائحہ عمل بھی ترتیب دے دیا گیا۔
اسلام آباد بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس
Jul 31, 2024