ایف ایف سی کا سال 2024 کے  دوسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

Jul 31, 2024

اسلام آباد (خبر نگار )ایف ایف سی نے 30 جولائی 2024 کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے ششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سال رواں میں ہماری کارکردگی کی خاص بات سرمایہ کاری پر ریکارڈ منافع اور ڈیویڈنڈ کی آمدنی گذشتہ سال کے 6.3 ارب روپے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 15.8 ارب روپے رہا۔کمپنی نے اپنی یوریا کی مصنوعات کو کمپنی کی ملکیت والے اسٹورز/آؤٹ لیٹس کے ذریعے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اس طرح کسانوں کو کمپنی سے براہ راست خریدنے کا ایک چینل فراہم کیا گیا ہے۔ اس چینل میں سرمایہ کاری سے ملک بھر کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اس طرح کے تقریباً 70 آؤٹ لیٹس تمام سیلز اضلاع میں کھولے جا رہے ہیں اور سال 2024 کے تیسری سہ ماہی کے آخر تک فعال ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں