راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صدرمرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی سلیم پرویز بٹ اور چوہدری محمدمنیرنے کہا ہے کہ تاجروں،دکانداروں پر چھاپے مارکر بے جابھاری جرمانے،ناجائز ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،بجلی بلوں نے پہلے ہی کمر توڑکررکھ دی ہے تاجروں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہورہا ہے حکام نوٹس لیکر کاروائیاں رکوائیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے ایشیا کے سب سے بڑے بازار ٹینچ بھاٹہ کے دورے کے دوران چائنہ ٹائون کیش اینڈ کیری میں قرعہ اندازی کے دوران عمرہ ٹکٹ جیتنے والوں کو انعام اورعمرہ ٹکٹ دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔