فتح جنگ/اٹک ( نا مہ نگاران)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18ویں ترمیم کے زریعے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو سونپ دیئے جس سے صوبوں کی خود مختاری اور این ایف سی ایوارڈز ملا ان خیالات کا اظہار معروف شخصیت پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار ناصر خان بنگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہے انھوں نے ہمشہ ملکی وقار میں اضافے اور عوامی مسائل میں کمی کی کوشش کی ہیں موجودہ ملکی عوامی مسائل کا حل بھی صدر آصف علی زرداری کی فہم وفراست اور تدبرو معا ملہ فہمی سے ہی ممکن ہیپاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں ملکی مسائل کے حل کے لیے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے پیپلز پارٹی کبھی وزراتوں کے پیچھے نہیں بھاگی بلکہ ہمشہ وسیع تر ملکی مفاد میں اپنا کردار ادا کیا پیپلز پارٹی ملک کے غریب طبقے کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے