کلرسیداں(نامہ نگار)کنوینیئر پنجاب پولیٹیکل کمیٹی(پی ٹی آئی)کے کنوینئر شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام کی اکثریت کی حمایت حا صل ہے ہماری فتح کا فارم 45 کے ذریعے بلڈوز کیا گیا ہم سیاسی میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں تمام جبر کا مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی ائی کلرسیداں کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دینے والے ہمارے حقیقی اثاثہ ہیں جن لوگوں نے عمران خان کی پشت پر چھرا گھونپا ان کے مستقبل کا فیصلہ ہم نہیں عمران خان ہی کریں گے کرنل محمد شبیر اعوان نے انہیں مختلف تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا شیخ وقاص اکرم نے مثبت اقدامات کی یقین دھانی کروائی اور کہا کہ کارکنوں کو پانچ اگست کے احتجاج کے لیئے تیار رکھا جائے۔