ٹیکسلا(قاری ولی الرحمن سے)قائدجمعیت مولا نا فضل الرحمن،جوان دنوںسعودی عرب کے دورہ پر ہیں،مکہ المکرمہ بیت اللہ شریف میںعمرہ کی ادائیگی کے بعدشیخ حرم اورمدرس مولانامحمدمکی حجازی کی خیر یت دریافت کرنے ان کی اقامت گاہ پرپہنچ گئے ،مو لانام محمدمکی حجازی جوکہ 1975سے حرم کعبہ بیت اللہ شریف کے اندرمغرب کی نمازکے بعداردومیں او رفجرکی نمازکے بعدحرم کے اندرعربی زبان میںدرس قرآن پاک دینے کااعزازحاصل کیئے ہوئے ہیں ،گذشتہ تین ماہ سے زیادہ علیل ہونے کے باعث ان کی تدریسی سرگرمیوںمیںتعطل پیداہواہے،تاہم مولانامکی کی طبیعت پہلے سے بہت بہترہے،پوری د نیامیںبسنے والے مسلمانوںنے بالخصوص مذہبی رہنما وں،علماء کرام،اوردینی علم کاشوق رکھنے والے طلبہ نے ان کی صحتیابی کیلیئے دعاوںکاسلسلہ جاری رکھا ہواہے،مولانامکی حرم کعبہ میںبیٹھ کرہمیشہ پاکستان کیلئے خیروبرکت کی دعاوںمیںمصروف رہتے ہیں ،اورپاکستانیوںکے ساتھ ان کابڑاقلبی لگاوہے،مو لا نافض الرحمن نے مولانامکی سے ان کی رہائشگاہ پرملا قات کی،اوران کی عیادت بھی کی،اورپھراجتماعی دعابھی کی گئی،مولانامکی نے مولانافضل الرحمن کی آ مدپرغیرمعمولی مسرت کااظہارکیا،اوران کوعمرہ کی مبا رکبادپیش کی،مولانامکی نے مولانافضل الرحمن سے کہاکہ غلبہ اسلام کیلئے جوآپ خدمات انجام دے رہے ہیں،اللہ تعالیٰ کی ذات آپ کوکامیابی نصیب فرمائے،اورخداتعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے،اس موقع پرمولاناراشدمحمودسومرو،اورمولانامفتی ابرارا حمدھزاروی بھی موجودتھے۔