راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے غیر مجاز و غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اصغر مال ہاؤسنگ سکیم، عیدگاہ سکیم اور دوسہرہ گراؤنڈ سکیم راولپنڈی میں 18 تعلیمی اداروں کو سر بمہر کر دیا ترجمان آر ڈی اے کے مطابق انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے جس میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ تھانہ بنی راولپنڈی پولیس کے تعاون سے غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا اور مذکورہ بالا 18 عمارتیں کو سیل کر دیا ہے۔ ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے پہلے ان جائیدادوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
آر ڈی اے کی غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں کیخلاف کارروائی ، 18 سیل
Jul 31, 2024