اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سنبل کے علاقے میں دوسری بیوی کو گھر میں زندہ جلادیا گیا پولیس نے پہلی بیوی اور اس کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کو محمد ضمیر نے بتایا کہ میں بائیکیا چلاتا ہوں میری پہلی بیوی سے اولاد نہ تھی مئی 2023 کو اقرا یاسمین سے دوسری شادی کی میری پہلی بیوی روبینہ کوثر کے گھر والے خوش نہ تھے اور میری بیوی بھی والدین کے گھر رہنے لگی بعد میں مناکر لایا دونوں بیویاں ایک ساتھ گھر میں رہ رہی تھیں مجھے اطلاع ملی کہ میری دوسری بیوی اقرا یاسمین کو گھر میں آگ لگی ہوئی ہے جسے پمس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ڈیتھ ہوگئی مجھے شبہ ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے میری پہلی بیوی روبینہ کوثر نے اپنے رشتے داروں کی مدد سے میری دوستی بیوی کو آگ لگا کر قتل کیا ہے پولیس مصروفِ تفتیش ہے ۔