تاریخی عمارات کو محفوظ اور بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے، سردار رمیش سنگھ

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیرپنجاب برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق تاریخی عمارات کو محفوظ اور بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاریخی عمارتیں قومی ورثہ اور ثقافت کو فروغ  دینے میں کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے سردار سوجان سنگھ حویلی راولپنڈی کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سردار سوجان سنگھ حویلی راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیاانہوں نے سوجان سنگھ حویلی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق، اے سی سٹی حاکم خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سردار سوجان سنگھ حویلی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت ہے اور تاریخی عمارتیں ہماری ثقافت کی پہچان ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی جیسے اقدامات سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔ تاریخی عمارتیں قومی ورثہ اور ثقافت کو فروغ  دینے میں کردار ادا کرتی ہیں پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور آزادی حاصل ہے جبکہ تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن