پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا اسلام آباد میں ورٹیکل ہاوسنگ متعارف کروانے پر غور 

Jul 31, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ورٹیکل ہاوسنگ متعارف کروانے پر غور کیا گیا۔ چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسلام آباد  کے سیکٹرز میں  ہائی رائز ہاوسنگ کے لئے پالیسی فریم ورک تیار کریں تاکہ بڑے بنگلوں کی تعمیر روکی جاسکے جنھوں نے کئی ایکڑ زمین  پرقبضہ کررکھا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کمرشل اور رہائشی ضروریات پوری کرنے ہوریزونٹل توسیع کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں  سبز جگہوں کے تحفظ ، فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے ، اور محروم طبقات کو سستی رہائش کی فراہمی کے لئے ورٹیکل ہاوسنگ کو ترجیح دینا ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ورٹیکل ہاوسنگ اور کمرشل سرگرمی نہ صرف رہائش کو مذید سستا بنائے گی بلکہ ماحول اور فوڈ سیکورٹی کا تحفظ کرے گی۔احسن اقبال نے چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ ہانگ کانگ، کولالمپور ، بیجنگ  اور شنگہائی جیسے  بڑے شہروں کا مطالعہ کرے   اور انھیں اسلام آباد پلان میں شامل کرے ۔ احسن اقبال نے چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ ورٹیکل ہاوسنگ کے بارے میں پالیسی فریم ورک تیار کرے، جسے باقی ملک کے لیے بھی  ماڈل بنایا جا سکے ۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ  اقدام  پاکستان میں پائیدار شہری ترقی   کے لئے اہم  شفٹ ہو گا، جس میں لوگوں کی ضروریات اور ماحول کو ترجیح ملے گی۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین سی ڈی اے کو جدید سٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل لائبریری بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اسلام آباد میں قائم کی جانے والی جدید لائبریری کے تصور کو پیش کرنے کے لیے معماروں کے بین الاقوامی مقابلے کے انعقاد پر زور دیا۔ "لائبریری کو ایک مثالی عوامی جگہ کے طور پر کام کرنا چاہیے جہاں نوجوان نہ صرف سیکھ سکتے ہیں اور بڑھ سکتے ہیں بلکہ مشغول اور خیالات کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں - اس سے معاشرے میں پولرائزیشن کو کم کرنے میں مدد ملے گی،" 

مزیدخبریں