تعلیم کے فروغ میں اوپن یونیورسٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائیگی،سردار علی شاہ 

Jul 31, 2024

 اسلام آباد(خبرنگار)سندھ کے وزیر تعلیم و معدنیات، سید سردار علی شاہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کو صہوبے میں ہر ممکن سپورٹ فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر کے دورافتادہ علاقوں کو علم کے نور سے منور کررہی ہے،سندھ میں علم کی روشنی پھیلانے کا مشن احسن اقدام ہے، اس مقدس کام کو نہ صرف ہم سراہتے ہیں بلکہ وائس چانسلر کو صوبائی حکومت کی سپورٹ بھی حاصل رہے گی۔  وائس چانسلر نے صوبائی وزیر کو سندھ بھر میں یونیورسٹی کے نیٹ ورک اور تعلیمی خدمات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ ہمارا مشن ملک کے دورآفتادہ علاقوں کو علم کی روشنی سے منور کرنا ہے، ملک کے ایسے علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں جہاں رسمی نظام تعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے وہاں یونیورسٹی کے کیمپسز اور ماڈل سٹڈی سینٹرز قائم کریں گے تاکہ اْن علاقوں میں علم کی دئیے جلاسکیں۔ڈاکٹر ناصر محمود نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی علاقائی دفاتر کو کرایوں کے مکانوں سے اپنی عمارتوں میں منتقل کررہی ہے، اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمیں حیدر آباد کیمپس کی تعمیر کے لئے زمین کی ضرورت ہے، ہم مخیر حضرات اور سرکاری عہدوں پر فائز اعلیٰ حکام سے درخواست کررہے ہیں کہ اس نیک کام میں ہماری مدد کی جائے۔ اس ملاقات میں ڈائریکٹرجنرل ریجنل سروسز، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان اور ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیاء￿  الحسنین وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں