موجودہ حکومت فارم 47 پر بنائی گئی ہے۔ولید اقبال

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کو ترجیح دی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی غیر قانونی طور پر جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 پر بنائی گئی ہے۔ولید اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ دی تھی، الیکشن مہم چلانا چاہتے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت بھی آنسو گیس شیلنگ کی گئی اور گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔

ای پیپر دی نیشن