ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کچھ مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے تہران میں سعودی وزیرشہزادہ منصور بن مطیب بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ کچھ مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے خلاف بدخواہی کے خواہشمند اپنے ناجائز مطالبات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہوشیاری، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خیالات اور برادرانہ اور دوستانہ تبادلوں کے علاوہ مذہبی طورپر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر نے اپنی طرف سے سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے پزشکیان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذہبی رشتوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔