سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال انتقال کر گئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے۔ سردار کمال کے خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار کی میت گزشتہ رات فیصل آباد پہنچا دی گئی، مرحوم فنکار کے جسدِ خاکی کو الائیڈ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار کمال کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جس کی شدت سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور  اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔یاد رہے کہ اداکار سردار کمال کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کامیڈینز میں ہوتا تھا۔وہ عرصہ دراز سے نجی ٹی وی کے ساتھ بھی منسلک تھے۔اپنے کریئر کے دوران اداکار سردار کمال نے سیکڑوں تھیٹر ڈراموں میں کام کیا اور مداحوں کو اپنے فن سے خوب محظوظ کیا۔

ای پیپر دی نیشن