حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ترکیہ اور روس نے بھی بیانات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ترکیے کی وزارت خارجہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نتین یاہو کی حکومت کا امن کا کوئی ارادہ نہیں، اسماعیل ہانیہ کے قتل کا مقصد غزہ میں جنگ کو علاقائی سطح پر پھیلانا ہے۔روسی وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ حماس کے سیاسی سربراہ کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔