پولیس ناکے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتا ل منتقل کر گیا۔ڈی پی او سلیم عباس نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر عالم زیب سمیت ایک راہگیر فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گئے۔ڈی پی او نے کہا کہ دہشتگرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر سمیت تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے تاہم دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہو گئے، اس واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے لنڈی کوتل ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔