ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں حماس کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ تہران میں حماس کے رہنما کے قتل کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے بتایا کہ تہران میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت تہران، فلسطین اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مضبوط کرے گی۔یاد رہے کہ فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا۔