اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد جنگ بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔ مشاہد حسین سید

Jul 31, 2024 | 15:10

 مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جنگ بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی خبر بہت دکھ سے سنی ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد یہ فلسطینیوں کے لئے سب سے بڑا دھچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ہے جو اسرائیل کو روک سکتا ہے، دوسری طرف سے بھی اسی قسم کا جواب متوقع ہے۔

مزیدخبریں