جولائی کےلیے ایل این جی 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی ہے.اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 1.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی