پنجاب حکومت کی بحال‘ بےوروکرےسی مےں تبادلوں کے حوالے سے چہ مگوئےاں

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نااہلی پر حکم امتناعی کے بعد پنجاب میں بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تبادلوں کے حوالے سے چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے جاوید محمود کو دوبارہ تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ چیف سیکرٹری پنجاب نجیب اللہ ملک کو وفاقی حکومت واپس بھجوایا جا رہا ہے تاہم ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تیمور عظمت عثمان کو بھی پنجاب سے باہر بھجوانے اور کسی افسر کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کرنے کے حوالے سے بھی چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں جن کے مطابق سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیع سعید کو پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بنایا جا رہا ہے اور جاوید محمود کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اخلاق احمد تارڑ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی بنایا جا رہا ہے۔ تاہم بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ پرانے سسٹم کے تحت افسران کو بحال کیا جا رہا ہے اور ڈی ایم جی افسران جو جن عہدوں پر لگے تھے ان کو انہی عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن