پاکستان ميں اسامہ بن لادن کی حمايت کيلئے کوئی نيٹ ورک نہيں تھا۔ امريکہ

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ ايبٹ آباد آپريشن کے فوری بعد امريکہ اس کھوج میں تھا کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کا اپنا یا اس کی حمایت کيلئے کوئی نيٹ ورک تھا تاہم اس سلسلے میں کوئی اطلاع موصول نہيں ہوئی اور پاکستانی حکام نے بھی اسامہ بن لادن کے بارے ميں امريکہ سے جھوٹ نہيں بولا.مارک ٹونر نے کہا کہ امريکہ کو پاکستانی پارليمنٹ ميں زیر بحث سفارشات کی منظوری کاانتظار ہے اس کے بعد ہی ہم پاکستان کے ساتھ معاملات کوآگے بڑھاسکيں گے.مارک ٹونرنے امريکن کشميرکونسل کے رہنما ڈاکٹرفائی کی سزا سے متعلق سوال کاجواب دينے سےانکارکرديا.

ای پیپر دی نیشن