گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری عابد جاوید ورک تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔عابد جاوید ورک سابق ایم پی اے پی پی 101 چوہدری خالد پرویز ورک کے چھوٹے بھائی ہیں اور این اے 100 سے الیکشن لڑیں گے ۔ سپورٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد جاوید ورک کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا۔