”این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے نئے امیدواروں کو برداشت نہیں کیا جائیگا “

Mar 31, 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ہم این اے 95 میںنئے امےدواروں کو کسی صورت برداشت نہےں کےا جائے گا اور نہ ہی انہیں اس حلقہ سے جیتنے دینگے ‘ اگر اعلی قےادت بلےک مےل ہو کر نو دولتےوں کو ٹکٹ دے گی تو مسلم لیگ ن ورکر گروپ علیحدہ امیدوار کھڑا کر ے گا ‘ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم نائب ناظمین اور کونسلرز کے علاوہ بڑی تعداد میں ورکروں اور کارکنوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ‘ پریس کانفرنس سے سابق ناظم محمد امین بٹ میر خلیل احمد ‘ محمد ناصر گورائیہ ‘ ارشد فاروق گجر ‘ محمد اکبر بٹ ‘ محمد سرور مغل‘ چوہدری عبدالستار ملہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سالوں میں ہمارے ایم این اے جیتنے کے بعد ہمارے کام تو درکنا ہمارا حال بھی نہیں پوچھا ‘ ضمنی الیکشن کے موقعہ پر بھی سابق ایم این اے پارٹی پالیسی کے منافی کام کرتے ہوئے مسلم لیگی امیدوار کی کمپین کو بری طرح سبوتاژ کیا ‘ ہمارے پارٹی قائد پر طرح طرح کی باتیں کیں اس کے باوجود ہم انہیں برداشت کرتے رہے ‘ مگر اب کوئی بات برداشت نہیں کی جائیگی ‘ بلکہ ایسے لوگوں کا محاسبہ کرتے ہوئے ہم ان کیخلاف الیکشن لڑینگے ‘ اور ہمارے امیدوار ان کو ہرائیں گے ‘ پریس کانفرنس کے دوران ناظمین اور نائب ناظمین کے علاوہ سابق کونسلرز اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں