حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) پاکستان واپڈہ پیغام یونین کے زیر اہتمام واپڈہ سب ڈویژن نمبر2حافظ آباد میں منعقدہ اجلاس میں مرزا عبدالقیوم جرال کو ڈویژنل چیئرمین اور حافظ محمد عمران کو سینئر وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ دیگر منتخب کئے جانے والے عہدیداران میں وائس چیئرمین مرزا عبدالحمید،جنرل سیکرٹری سیّد ریاض شاہ، جائنٹ سیکرٹری محمد اویس اسلم، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد اور فنانس سیکرٹری رانا نذیر احمد منتخب ہوگئے۔