قادیانی اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں: ڈاکٹر اشرف آصف

Mar 31, 2013

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف شر انگیزیوں اور سازشوں میں مصروف ہیں جسکا حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اُمت کا اجتماعی عقیدہ ہے اور یہ دین کے لئے قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے چنانچہ اُمت مسلمہ کا بچہ بچہ اپنی جانوں پر کھیل کرعقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے مذہبی معاملات میں ہر گز مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اجتماع سے قاری محمد نوید کیلانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں