جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار) عرصہ بیس سالوں پر محیط رفاقت ٹوٹ گئی نواحی علاقہ کی اہم سیاسی شخصیات چودھری ناصر علی بھٹی چودھری احسن علی بھٹی چودھری فلک شیر بھٹی چودھری عاشق علی بھٹی چودھری اللہ دتہ مانگی چودھری محمد شریف ولد غلام علی بھٹی سکنہ شمیر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مہندی بھٹی گروپ کو چھوڑ کر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA103 میاں شاہد حسین بھٹی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 106 چودھری اسد اللہ آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چودھری اظہر عباس ٹھٹہ دھندہ سابق نائب صدر تحصیل ناظم محمد افضل آرائیں مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما میاں اویس حیات بھٹی مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن میاں قادر بخش بھٹی قیصر شہزاد بھٹی میاں عامر رضا بھٹی ڈاکٹر امجد فاروق بھٹی موجود تھے۔
جلالپور بھٹیاں میں چودھری ناصر علی بھٹی سمیت متعدد افراد نے مہدی بھٹی گروپ کو چھوڑ کر شاہد حسین اور چودھری اسد اللہ کی حمایت کا اعلان کر دیا
Mar 31, 2013