امریکی صحافی چیئرمین تحریک انصاف کی بجائے بھارتی اداکار عمران خان کا انٹرویو کرنے جا پہنچیں

واشنگٹن (اے پی اے ) امریکی مایہ ناز ٹی وی چینل سی این این کی نمائندہ جولیا نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی بجائے بھارتی اداکار عمران خان کا انٹرویو کرنے جا پہنچیں ،حال ہی میں جنوبی ایشیاءکی بیورو منتخب ہونے والی جولیا وائٹ ہیڈکو برصغیر کی سیاسی شخصیات پر آرٹیکل لکھنے کے فرائض سونپے گئے ہیں۔ بھارتی اداکار نے شہرت میں اضافے کا سپنا سجائے انٹرویو کے لئے حامی بھر لی ۔ جب امریکی صحافی نے ان سے 60سالہ عمر میں نوجوان نظر آنے کا راز پوچھا تو بھارتی اداکارکے جوابات نے انہیں حیرت کا شکار کر دیا،دوران انٹرویو جب بھارتی اداکار نے شراب نوشی کی حمایت جیسے الفاظ استعمال کئے تو امریکی صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ سابق پاکستانی کرکٹ سٹار اور پی ٹی آئی کے چئیرمین نہیں ہیں تو یہ عقدہ کھلا کہ وہ کیا کر بیٹھی ہیں ۔
بھارت عمران

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...