نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل اگلے ہفتے متوقع‘کابینہ میں حامد نواز، ڈاکٹر اشفاق حسن، ریاض احمد خان کو شامل کرنے پر غور

Mar 31, 2013

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل اگلے ہفتے متوقع ہے۔ معتبر ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ نگران کابینہ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز، ڈاکٹر اشفاق حسن، سابق سیکرٹری خارجہ ریاض احمد خان کو شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لئے نگران وزیراعظم صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔ کابینہ اگلے ہفتے میں حلف اٹھا لے گی۔
نگران کابینہ

مزیدخبریں