بلاول 7 اپریل کو واپس آئیں گےمشرف کو آتے ہی گرفتار کرنا چاہئے تھا شوکت عزیز بھگوڑے ہیں: اعتزاز

Mar 31, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 7 اپریل کو وطن واپس لوٹ آئیں گے اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ این اے 124 سے اپنی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی سے کوئی ناراضگی نہیں، بلاول کے بارے میں سوال کرنے والے مونس الٰہی اور حمزہ شہباز کے بارے میں سوال کیوں نہیں کرتے۔ مشرف کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے تھی، انہیں جوتے مارنے والے اپنی توہین نہ کریں، مشرف کو بگٹی، بےنظیر بھٹو اور لال مسجد میں بے گناہ لوگوں کے قتل کا حساب دینا پڑے گا۔ شوکت عزیز بھگوڑے ہیں اپنی ساس کی قل خوانی میں بھی نہیں آئے۔ بےنظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ بشریٰ اعتزاز قومی اسمبلی میں آئیں۔ توقع ہے نجم سیٹھی صوبے میں منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔
اعتزاز

مزیدخبریں