وزیر آباد: بچوں کی لڑائی پر گیپکو کا افسر قتل

Mar 31, 2013

وزیر آباد (نامہ نگار) بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر واپڈا آفیسر کو صبح سیر کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔وزیر آباد کے موضع بنیکا چیمہ کا رہائشی 60 سالہ رانا عبدالغنی جو 17 گریڈ وزیر آباد گیپکو کا آفیسر ہے کے بیٹے کا گاﺅں کے لڑکوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اسی رنجش پر مخالفین موٹر سائیکل سوار افراد نے رانا عبدالغنی کو سیم نالہ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے۔
قتل

مزیدخبریں