افغانستان: صوبہ غزنی میں نیٹو کی بمباری ‘2 بچوں سمیت 11 جاں بحق

افغانستان (نوائے وقت نیوز) صوبہ غزنی کے جنوب مشرقی علاقے میں نیٹو کی گولہ باری سے دو بچوں سمیت 11 افراد جاںبحق ہو گئے۔ شدت پسندوں نے افغان پولیس پر حملہ کر دیا جس پر افغان پولیس نے نیٹوکو مدد کے لئے طلب کیا۔ نیٹو فورسز نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے شدت پسندوں پر گولہ باری کی۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں نو شدت پسند جاںبحق ہو گئے جبکہ دو بچے بھی مارے گئے اور آٹھ شہری زخمی ہو گئے۔ شہریوں کی ہلاکت پر صدر حامد کرزئی نے گذشتہ ماہ مقامی فورسز کی جانب سے نیٹو کی فضائی مدد طلب کرنے پر پابندی لگا ئی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن