مشرف کے خلاف کاغذات جمع، فاطمہ جناح کی روایت زندہ کر رہی ہوں: فوزیہ صدیقی

Mar 31, 2013

کراچی (آن لائن) ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ایک ڈکٹےٹر کے سامنے کھڑی ہوئی تھیں، میں بھی قوم کی بےٹی ہوں اور آج ماضی کے ڈکٹےٹر جنرل مشرف کے سامنے کھڑے ہو کر مادر ملت کی رواےت کو زندہ کر رہی ہوں۔ تبدیلی کی اس لہر میں انشاءاللہ ڈکٹےٹر کو شکست ہو گی، پوری قوم مےرا ساتھ دے گی۔ وہ قومی اسمبلی کراچی کے حلقہ NA-250 سے جنرل رےٹائرڈ پروےز مشرف کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں۔

مزیدخبریں