اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن بہتر صورتحال بنانے کیلئے ضروری یہ قدم اٹھائے، علی احمد کرد کی عزت کرتے ہیں، این اے 55سے الیکشن لڑنا ان کا حق ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عوام کو احتیاط سے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہئے وہ پولنگ کے روز گھروں سے باہر نکلیں تاکہ کوئی ان کا ووٹ جعلی طور پر ہڑپ نہ کرسکے، شفاف انتخابات کےلئے عوام کا گھروں سے نکلنا ضروری ہے۔
شیخ رشید احمد نے راولپنڈی انتظامیہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا
Mar 31, 2013