کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن) پیپلز پارٹی (ش ۔ب ) کے سیکرٹری اطلاعات غلام حیدر شیخ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوے کہا الیکشن کمیشن نے غنوی بھٹو کی اپیل مسترد کرکے جانب داری کا مظاہرہ کیا تلوار کے نشان پے ہمارا حق بنتا تھا ہماری پارٹی بھٹو کے اصلی وارثوں کی پارٹی ہے۔
آج عمران خان بڑی ڈینگیں مار رہا ہے ہم نچلے طبقے کے لوگوں کو نمائندگی دے رہے ہیں ۔ کیا یہ لوگ امور مملکت چلا سکیں گے۔
”تلوار نشان“ غنویٰ کی اپیل مسترد‘الیکشن کمیشن نے جانب داری کا مظاہرہ کیا: حیدر شیخ
Mar 31, 2013