مشرف قومی مجرم ہیں‘ سپریم کورٹ ان کے خلاف آئین توڑنے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے: مسلم لیگ ن

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت کو پرویز مشرف کیخلاف 3 نومبر کو آئین توڑنے پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کرے۔ مسلم لیگ (ن) کا واضح مو¿قف ہے کہ پرویز مشرف قومی مجرم ہیں۔ انہوں نے آئین توڑا، بلوچستان کے حالات تباہ کئے، مسلح افواج کے ادارے کی عزت برباد کی اور پاکستان کی خودمختاری کا سودا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ یہ باتیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انجینئر خرم دستگیر خان کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے امیدواروں کے چناﺅ کیلئے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں مصروف تھی کہ اس دوران افواہیں پھیلائی گئیں کہ مسلم لیگ (ن) کا پرویز مشرف سے معاملہ طے ہوگیا ہے اسلئے مسلم لیگ (ن) خاموش ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف جیسے قومی مجرم سے کوئی معاملہ نہیں کیا جاسکتا۔ مشرف نے نواب اکبر خان بگٹی کو قتل کیا، دو مرتبہ آئین توڑا، عدلیہ پر حملہ کیا، توانائی کا بحران پیدا کیا، این آر او کے ذریعے اقتدار زرداری کے حوالے کیا اور سودے میں گارڈ آف آنر لیکر ملک سے چلے گئے۔ ہمارا سپریم کورٹ سے مطالبہ اور یقین ہے کہ پرویز مشرف پر قومی جرائم کا مرتکب ہونے کے الزام میں قانون اور انصاف کے مطابق مقدمات چلائینگے اور جس طرح عدلیہ نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث شخصیات کو قابو کیا اور کوئی رعایت نہیں کی اسی طرح جعلی آئین بنانیوالوں کیخلاف بھی بلا رو رعایت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سونامی سے کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی ہمارا مقابلہ کرسکتا ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کی جا رہی ہے۔ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا۔ پرویز مشرف کیخلاف کارروائی نہ کرنے کیلئے ہم نے کسی ملک کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں مضبوط امیدوار میدان میں لائیگی اور مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی اور آنیوالی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...