راولپنڈی ( آئی این پی ) خفیہ اداروں کے اڈیالہ روڈ پرچھاپے کے دوران تنظیم غازی فورس کے دو مبینہ شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ان کا ٹارگٹ سابق صدر پرویز مشرف تھا ، پولیس نے شدت پسندوں کے قبضے سے 6راکٹ لانچر، 6کلو بارودی مواد اور 18ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے ۔ 2مبینہ شدت پسندوںصدیق خیالی اور شاکرکو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔خفیہ اداروں نے دعویٰ کیاہے کہ مبینہ دہشت گردوں کا ہدف سابق صدر پرویز مشرف تھے ۔