کیلی فورنیا( نوائے وقت نیوز)امریکہ میں ترک نژاد،امریکی خاتون کوپاکستان میں دہشت گردوں کومالی امداد فراہم کرنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکی عدالت نے کیلیفورنیا کی شہری،ترک نژاد خاتون کو، پاکستان میں امریکی فوجی اہلکاروں پر حملے میں ملوث،دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے کے الزام میں سزا سنائی ہے۔ سزا کی مدت ختم ہونے پر خاتون سے امریکی شہریت واپس لے کرترکی ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ خاتون پرگذشتہ سال اگست میں دہشت گردوں سے مالی تعاون کا الزام ثابت ہوا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ میبالک نے اعتراف کیا کہ اس نے پاکستان میں ایک شخص کوتین اقساط میں رقم دی تھی۔خاتون نے ایف بی آئی کواپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ جانتی تھی کہ وہ القاعدہ کے ایک کارکن کو رقم بھیج رہی ہے، جو افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف استعمال کی جانا تھی۔