لاہور (کامرس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر سعید اجمل کل پی سی بی میڈیکل کمشن کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا۔ سعید اجمل ہرنیا کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ابتدائی میڈیکل رپورٹس کے مطابق انہیں اس بیماری سے نجات حاصل کرنے کے لئے آپریشن کروانا پڑے۔