لاہور (کامرس رپورٹر/سپورٹس ڈیسک) فیصل آباد وولوز نے سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل لاہور لائنز کی مضبوط ٹیم کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر نیشنل سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ خرم شہزاد27، مصباح الحق اور آصف علی 19،19، فرخ شہزاد18اور علی وقاص 11 رنز بنا سکے جبکہ عمران خالد 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے 3، عدنان رسول نے 2 جبکہ اعزاز چیمہ، ضیاالحق اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سات قومی کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود لاہور لائنز کی ٹیم ایک آسان ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ناصر جمشید46، محمد حفیظ36، سہیل احمد 19رنز بنا سکے۔ عمر اکمل 5 جبکہ کامران اکمل صرف ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ لاہور لائنز کے چار بیٹسمین رن آو¿ٹ ہوئے۔ آخری اوور میں لاہور کو فتح کیلئے نو رنز درکار تھے لیکن تین وکٹیں ہونے کے باوجود وہ یہ آسان ٹارگٹ حاصل نہ کر سکے۔ فیصل آباد کی جانب سے احسان عادل نے 3، عمران خالد نے 2 جبکہ اسد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سیالکوٹ سٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ شکیل عنصر 7، شاہد یوسف 16، نویدالحسن 15، کپتان شعیب ملک 44، منصور امجد 18، عدیل ملک 4، علی خان 5، عبدالرحمن 9 رنز بنا سکے۔ ایاز تصور 8 اور عمید آصف 6 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ عمرامین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی ریمز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ عمرامین 24، سہیل تنویر 17 اور عمر وحید 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شعیب ملک مین آف دی میچ رہے۔ فائنل آج فیصل آباد وولفز اور سیالکوٹ سٹالینز کے درمیان رات 8 بجے فائنل کھیلا جائے گا۔