ریو ڈی جنیرو (اے پی پی) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور دو مرتبہ اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ آج برازیل میں کوپا کپانا بیچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بولٹ ایونٹ میں اپنے سابقہ 150 میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ چھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے کہا کہ ان کے سیزن کی پہلی دوڑ ہے اور اپنے سابقہ ریکارڈ کو بہتر بنانے کےلئے کوشش کریں گے۔